ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

Sun, 12 Mar 2017 20:58:36    S.O. News Service

ڈنیڈن، 12/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آخری دن بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا، جس کی وجہ سے میچ کو ڈرا قرار دیا گیا۔امپائروں نے لنچ کے وقفہ کے اختتام تک انتظار کیا اور اس کے بعد ڈرا کا اعلان کردیا کیونکہ بارش کے جاری رہنے کی وجہ سے کھیل شروع ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آر ہا تھا۔چوتھے دن اسٹمپ تک جنوبی افریقہ نے دوسری اننگ میں 6 وکٹ پر 224رن بنا کر 191رنوں کی سبقت حاصل کرلی تھی۔دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے ویلنگٹن میں کھیلاجائے گا۔


Share: